میلبورن۔3جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 33 ویں میچ میں میلبورن سٹارز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ ہلٹن کارٹرائٹ 41 اور تراوس ڈین 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رینیگیڈز کی طرف سے ریس ٹوپلی، نک میڈیسن اور کین …
بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
میلبورن۔3جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 33 ویں میچ میں میلبورن سٹارز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ ہلٹن کارٹرائٹ 41 اور تراوس ڈین 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
رینیگیڈز کی طرف سے ریس ٹوپلی، نک میڈیسن اور کین رچرڈسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں میکنزی ہاروی 23، شان مارش 21 اور جیمز سیمر 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹام اوکونیل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کین رچرڈ سن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔








