بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ا ورمتعدد ملبے تلے دب گئے۔
بھارت،مہاراشٹر میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے

مزید خبریں
نئی دہلی۔31جولائی (اے پی پی):بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ا ورمتعدد ملبے تلے دب گئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست کے بھیونڈی علاقے میں پیش آیا، جو ممبئی کے قریب واقع ہے۔ریسکیو ٹیموں نے پوری رات امدادی کارروائیاں جاری رکھیں، تاہم حکام کے مطابق چند افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔








