بھارت،چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی۔8اکتوبر (اے پی پی):بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق سینئر سرکاری عہدیدار اجے کمار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز سیماپوری کے علاقے میں پیش آیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں جبکہ عمارت گرنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں