اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے پروپیگنڈے سے چلنے والی میڈیا مشینری پاکستان اور افغانستان کے بارے میں من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے، پاک فوج کے نقصانات اور طیاروں کے خیالی واقعات کےبارے میں جھوٹے دعوے پھیلانے سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہفتہ …
بھارتی حکومت اور اس کے پروپیگنڈے سے چلنے والی میڈیا مشینری پاکستان اور افغانستان بارے من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور اس کے پروپیگنڈے سے چلنے والی میڈیا مشینری پاکستان اور افغانستان کے بارے میں من گھڑت کہانیوں سے دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے، پاک فوج کے نقصانات اور طیاروں کے خیالی واقعات کےبارے میں جھوٹے دعوے پھیلانے سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کے سامنے حقیقت واضح ہے اور دنیا گواہ ہے: پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اعتماد اور درستگی کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب کشیدگی بڑھی تو رافیل جیٹ طیاروں سمیت بھارتی طیارے ہی تھے جن کو بے اثر اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کیا گیا، یہ حکایتیں نہیں ہیں بلکہ ایسے واقعات ہیں جنہیں عالمی سطح پر ریکارڈ اور تسلیم کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے بھارت کو اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے سرحد پار سے سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف بھر پور عزم کے ساتھ کارروائی کی ہے۔ ٹارگٹڈ آپریشنز نے ان عناصر کو ایک ایک کر کے ختم کیا ہے اور دنیا نے اس کے نتائج دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جھوٹی کہانیاں گھڑ کے حقائق کو نہیں بدلا جا سکتا ، جھوٹے بیانیے ملکی سیاست کو تو فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن بین الاقوامی برادری کو ہمیشہ کے لیے دھوکہ نہیں دے سکتے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ پاکستان مضبوط، چوکس اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پروپیگنڈہ ختم ہو جائے گا، حق غالب آئے گا۔








