سرینگر۔ 08 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے اپنی فورسز کو انکے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں …
بھارتی حکومت نے اپنی فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر۔ 08 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے اپنی فورسز کو انکے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے شوپیاں میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے 20 سالہ نوجوان عادل فاروق ماگرے کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کے مسلسل قتل ، حریت رہنماﺅں کی گرفتاری اور انکے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی کے اطلاق اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کے سبب مقبوضہ علاقے کا ماحول انتہائیکشیدہ ہو چکا ہے ۔








