بھارتی ریاست کرناٹک میں سوائن فلو سے متاثرہ شخص ہلاک

بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں سوائن فلو سے41 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق صحت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص ضلع دکشینا کاناڈا کے شہر منگالورو میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا

نئی دہلی۔22جون (اے پی پی):بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں سوائن فلو سے41 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق صحت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص ضلع دکشینا کاناڈا کے شہر منگالورو میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جو گزشتہ شام کو ہلاک ہو گیا ۔ ہسپتال میں کیے گئے طبی ٹیسٹوں سے تصدیق ہوئی کہ مریض سوائن فلو میں مبتلا تھا۔ صحت کے حکام نے مریض کے قریبی اہلِ خانہ اور رابطے میں آنے والے افراد کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ ممکنہ انفیکشن کی نشاندہی کی جا سکے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ سوائن فلو سانس کی نالی کی ایک متعدی بیماری ہے جو انفلوئنزا اے (H1N1) وائرس سے پیدا ہوتی ہے۔ وائرس زیادہ تر کھانسنے، چھینکنے، بات کرنے یا متاثرہ شخص کے قریب سانس لینے سے خارج ہونے والے ذرات کے ذریعے پھیلتا ہے۔ سکولوں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہسپتالوں جیسے ہجوم والے مقامات پر یہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق عمر رسیدہ افراد،حاملہ خواتین،کم عمر بچے،دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افرادکے لیے سوائن فلو سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے