بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری

138

سیالکوٹ ۔یکم نومبر(اے پی پی)بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ چارواہ ، ہرپال ، سجیت گڑھ اور چپراڑ سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، ایک خاتون شہید جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ، درجنوں مویشی بھی ہلاک ،پنجاب رینجرز کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ کے مختلف علاقوں چارواہ ، ہرپال ،سجیت گڑھ اورچپراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہو ا ۔وقفہ وقفہ سے جاری رہنے والی بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ نے آبادی کو نشانہ بنایا اور مختلف دیہات اکھنور ، دھمالہ ، چارواہ ، گڈگور ، وینس ، آسوچک ، کندن پور ، ٹھٹھی مہندروال ، رنگور ، ٹڈیال ،جروال ، ٹھکریاں ، سنگیال ، ہرپل ، تلسی پور و دیگر بری طرح متا ثر ہو ئے ۔