بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، حریت قیادت

سرینگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ تین دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 18کشمیریوں کے قتل کے خلاف پیرکوپورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال رہی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فارو ق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جبکہ تمام حریت رہنماﺅں اور تنظیموں بشمول ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت …

سرینگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ تین دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 18کشمیریوں کے قتل کے خلاف پیرکوپورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال رہی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فارو ق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جبکہ تمام حریت رہنماﺅں اور تنظیموں بشمول ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔ حریت قائدین نے شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میںبھارتی فوررسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران اور مظاہرین پر فائرنگ کے ذریعے18نوجوانوںکے قتل کے بعد ہڑتال کی کال دی ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے تمام چھوٹے اور بڑے قصبوں اور شہروں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بنداور سڑکوں پر ٹریفک معطلرہی ۔