بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اٹھمقام میں سیزفائر کی خلاف ورزی‘ پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے چار فوجی دریا میں گرگئے‘ آئی ایس ہی آر

راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اٹھمقام میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس بار پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اور گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے چار فوجی دریا میں گر گئے۔ آئی ایس ہی آر کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او …

راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اٹھمقام میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس بار پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اور گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی جس سے چار فوجی دریا میں گر گئے۔ آئی ایس ہی آر کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کی اتوار کو بھی خلاف ورزی کی گئی اور پاک فوج کی گاڑی کو اٹھمقام کے مقام پر نشانہ بنایا جس سے گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی اور گاڑی میں سوار 4فوجی جوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے، ان میں سے ایک فوجی جوان کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے اور باقی تین کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply