راولپنڈی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں …
بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا ہے جس سے بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اور بھارتی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ کیرن یا نیلم وادی میں کوئی بڑا فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا ہے جس کا بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔







