بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری اور باروہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی ،سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 17 جولائی (اے پی پی) بھارتی فوج نے جمعہ کو کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری اور باروہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کِرنی اور گاہی گائوں کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ …

راولپنڈی ۔ 17 جولائی (اے پی پی) بھارتی فوج نے جمعہ کو کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری اور باروہ سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کِرنی اور گاہی گائوں کی دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء میں اب تک بھارتی فوج تقریباً 1697 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

مزید خبریں