اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) قومی سلامتی ڈویژن اورسٹریٹجک پالیسی پلاننگ کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہاہے کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اسلام آباد میں کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈاکٹر معیدیوسف نے کہاکہ بھارتی مظالم اورجارحانہ اقدامات کشمیری عوام کی جدوجہدکونہیں روک سکتے۔ اس …
بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیاب ہوگی،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) قومی سلامتی ڈویژن اورسٹریٹجک پالیسی پلاننگ کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معیدیوسف نے کہاہے کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اسلام آباد میں کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈاکٹر معیدیوسف نے کہاکہ بھارتی مظالم اورجارحانہ اقدامات کشمیری عوام کی جدوجہدکونہیں روک سکتے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑارہے گا۔








