واشنگٹن ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت کی شرح نمو 2017ءاور 2018ءمیں اندازوں کے برعکس کم رہے گی۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری کردہ ”عالمی اقتصادی آوٹ لک“ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کے آخر میں پرانے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگانے …
بھارتی معیشت کی شرح نمو 2017ءاور 2018ءمیں اندازوں کے برعکس کم رہے گی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت کی شرح نمو 2017ءاور 2018ءمیں اندازوں کے برعکس کم رہے گی۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جاری کردہ ”عالمی اقتصادی آوٹ لک“ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کے آخر میں پرانے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگانے اور گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے نفاذ کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کے نتیجے میں اندازوں کے برعکس بھارتی معیشت کی شرح نمو رواں سال اور آئندہ برس اندازوں سے کم رہنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2017ءمیں بھارتی معیشت کی شرح نمو 6.7 فیصد اور 2018ءمیں 7.4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا جس میں آئی ایم ایف کے مطابق 0.5 اور0.3 فیصد کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کی شرح نمو میں کمی کے بارے میں یہ اعدادوشمار واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں سے قبل جاری کئے ہیں جن میں بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلے بھی شرکت کریں گے۔








