نیو یارک ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں منعقدہ ایک اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنی کشمیر پالیسی پر قائم ہے اور وہ کشمیریوں کی …
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، سفیر ملیحہ لودھی
نیو یارک ۔ 23 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں منعقدہ ایک اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنی کشمیر پالیسی پر قائم ہے اور وہ کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ نیویارک سے موصولہ ایک پیغام کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے مختلف فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہا ہے ۔









