فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 1.5 لاکھ روپے نقدی چھینی تھی۔پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی

فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 1.5 لاکھ روپے نقدی چھینی تھی۔پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ ٹھیکری وآلہ پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت سجاد اور احسان کے نام سے ہوئی ۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رمضان نامی شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھینی تھی۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔