لاہور۔7فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر نے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کیا۔عامر میر نےکہا کہ حسبِ معمول بھارتی میڈیا کے بعض حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں …
بھارتی میڈیا کے آئی سی سی سے رجوع کرنے کے الزامات بے بنیادہیں، پی سی بی ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔7فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر نے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع کیا۔عامر میر نےکہا کہ حسبِ معمول بھارتی میڈیا کے بعض حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی نے نہ تو آئی سی سی سے رابطہ کیا اور نہ ہی کسی قسم کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑا سا صبر کریں وقت ہی سب کچھ واضح کر دے گا کہ اصل میں کس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کس نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا صحافت نہیں بلکہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔








