بھارتی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آئوٹ ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹ پر 67رنز بنا لئے

پرتھ۔22نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں میزبان ٹیم بھی مشکلات کا شکار، پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنالئے اور اسے بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلیے مزید 83رنز درکار تھے ۔میچ کے پہلے روز …

پرتھ۔22نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 150رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں میزبان ٹیم بھی مشکلات کا شکار، پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنالئے اور اسے بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلیے مزید 83رنز درکار تھے ۔میچ کے پہلے روز 17 وکٹیں گر گئیں۔کینگروز بائولرز کے سامنے مہمان بھارتی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی۔ اس کے 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر پائے۔اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نتیش کمار ریڈی 41،ریسبھ پنت 37 اور لوکیش راہول 26رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے 4،مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم بھی مشکلات میں ہے اور اس نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 67 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنوا دیں۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے 4 محمد سراج نے 2 اورہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کے ایلکس کیری 19 اور مچل سٹارک 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ جمعہ کو پرتھ سٹیڈیم، پرتھ کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی بارڈر ،گواسکر ٹرافی سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو مہمان بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو یشسوی جیسوال اور لوکیش راہول نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ بھارت کی آدھی ٹیم 59 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی ۔آسٹریلوی بائولرز نے کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ پر جم کر نہ کھیلنے دیا۔ یشسوی جیسوال صفر،دیودت پڈیکل صفر،ویرات کوہلی 5،لوکیش راہول 26 اور دھرو جریل 11 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ واشنگٹن سندر 4،ریشبھ پنت 37 ،ہرشیت رانا 7،کپتان جسپریت بمرا 8 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔نتیش کمار ریڈی بھارت کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل ووڈ نے 4،مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی نے کیا، جو کچھ خاص نہ تھا آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی 47 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے۔ نیتھن میک سوینی 10،عثمان خواجہ 8، سٹیون سمتھ صفر،ٹراوس ہیڈ 11،مچل مارش 6 ، مارنس لبوشین 2،کپتان پیٹ کمنز 3رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے بھارتی اننگز کے سکور 150رنز کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67رنز بنالیے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 83 رنز کی ضرورت تھی ۔ایلکس کیری 19 اور مچل سٹارک 6رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرانے 4، محمد سراج نے 2 جبکہ ہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔