اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنےآ گئی ہے ،بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک ہوگیا۔ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی …
بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنےآ گئی ،پاکستان کی سکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی پراکسی فتنہ الخوارج کی حمایت میں کھل کر سامنےآ گئی ہے ،بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس خطے میں عدم استحکام کیلئے دہشت گردوں کے زہریلے بیانیے کے فروغ میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹ پھیلانے کی مذموم سازش کا پردہ چاک ہوگیا۔ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے میڈیاونگ "اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔
ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ فوجیوں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی۔جھوٹے دعوے کے برعکس پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا۔فتنہ الخوارج کی سپورٹ میں ہندوستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا دعویٰ من گھڑت اور مربوط ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے ۔
پاکستان کیخلاف بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس نے منظم مہم چلانے کی کوشش کی ہے۔بھارتی پروپیگنڈا مشینری تخریب کار مودی کی ایماء پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے میں مصروف عمل ہے۔








