بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،بھارتی افواج کی طرف سے سیزفائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، کوٹلی کے سب سیکٹر جندروٹ میں شدید گولہ باری کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے پیر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیزفائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ، کوٹلی کے سب سیکٹر جندروٹ میں شدید گولہ باری کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں 4پاکستانی فوجی جوان شدید اور دیگر 5زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے پیر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے سیزفائر لائن پر بلااشتعال فائرنگ، کوٹلی کے سب سیکٹر جندروٹ میں شدید گولہ باری کی مذمت کی جس کے نتیجہ میں 4پاکستانی فوجی جوان شدید اور دیگر 5زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2018ءمیں صرف 15دنوں کے اندر بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کے ساتھ 100 سے زائد مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کیں جس کے لئے بارہا بھارت کو گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے سیز فائرلائن کی خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ 2017 ءسے مسلسل بڑھ رہا ہے ، بھارتی فورسز نے سی فائر لائن کی 1900سے زائد سیزفائر لائن کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ بھارتی فورسز کی طرف سے جن بوجھ کر آبادی کے علاقوں اور مرمتی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانیت کے لئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی طرف سے سیزفائر لائن کی خلاف ورزیاں علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور یہ کسی تذویراتی غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں