بھارت ، کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی پر احتجاج ، ممبئی میں انٹر نیٹ سروس اور سکول بند

نئی دہلی ۔22اگست (اے پی پی):بھارت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی میں انٹرنیٹ کی سرورسز اور سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، یہ اقدام مسلسل دوسرے روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اردو نیوزکے مطابق یہ احتجاج دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے بہت بڑھے ہوئے شرمناک واقعات کے خلاف جاری ہے، تازہ واقعات کا شکار بننے والی بچیوں کی عمر چار سال تھی۔ممبئی …

نئی دہلی ۔22اگست (اے پی پی):بھارت کے سب سے بڑے تجارتی مرکز ممبئی میں انٹرنیٹ کی سرورسز اور سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے، یہ اقدام مسلسل دوسرے روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اردو نیوزکے مطابق یہ احتجاج دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے بہت بڑھے ہوئے شرمناک واقعات کے خلاف جاری ہے، تازہ واقعات کا شکار بننے والی بچیوں کی عمر چار سال تھی۔ممبئی سے تقریباً 50 کلو میٹر کے فاصلے پر بدلہ پور میں احتجاج جاری ہے۔ احتجاج کی یہ لہر 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے ہسپتال کے اندر قتل کی المناک واردات کے بعد سے جاری ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ افسوسناک واقعہ کئی روز پہلے بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں پیش آیا تھا۔ادھر بدلہ پور میں چار سالہ بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک فرد کو اتوار کے روز حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم بدلہ پور پولیس نے اس سلسلے میں ٹیلی فون پر بات نہیں کی ہے۔مشتعل مظاہرین نے منگل کے روز ریلوے ٹریک کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا، اور بچیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ حکام نے اس احتجاج کی وجہ سے سکولوں کو بند کر دیا ہے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ اکناتھ شیندے نے کہا کہ اس مقدمے کو عدالت میں تیزی سے چلایا جائے گا۔ تاہم انہوں نے مظاہرین پر الزام لگایا کہ مظاہرین سیاسی طور پر متحرک ہیں۔واضح رہے مہاراشٹرا بھارت کی امیر ترین ریاست ہے۔ اس میں اس سال کے اواخر میں انتخابات بھی متوقع ہیں۔ اس ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہو گا۔