بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

161
India and Australia
India and Australia

بنگلور ۔ 26 فروری (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے بھارت کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم حال ہی میں بھارت کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کو شکست دے کر ناکامیوں کا بدلہ چکانے کےلئے ایکشن میں ہے ۔