بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

نئی دہلی۔13جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو )نرنجن شاہ سٹیڈیم، کھنڈھیری ،راجکوٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 4 …

نئی دہلی۔13جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو )نرنجن شاہ سٹیڈیم، کھنڈھیری ،راجکوٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں کیوی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو نرنجن شاہ سٹیڈیم، کھنڈھیری ،راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کر یں گے جبکہ کیوی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 18جنوری کو ہولکر کرکٹ سٹیڈیم ،اندور میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ناگپور پہنچے گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21جنوری کو کھیلا جائے گا،

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جنوری کو رائےپور،تیسرا میچ 25 جنوری کو گوہاٹی ،چوتھا میچ 28 جنوری کو وشاکاپٹنم جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں