بھارت اپنے تمام تر جبر و تسلط کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام تر جبر و تسلط کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں پر جبر و تسلط، 6 ماہ سے کرفیو اور ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام تر جبر و تسلط کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں پر جبر و تسلط، 6 ماہ سے کرفیو اور ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرنے کے باوجود آزادی کی جدوجہد کو نہیں دبا سکا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو بھارت کا کشمیر میں مکروہ کردار آج صاف نظر آرہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن کشمیر کی آزادی کی جائز خواہش ضرور پوری ہوگی۔

مزید خبریں