سری نگر۔20مارچ (اے پی پی):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت حریت رہنماوں اور کارکنوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے ان کی جائز جدوجہد سے دستبردارکرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ہفتہ کو سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت حریت رہنماوں اور …
بھارت حریت رہنمائو ں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، حریت کانفرنس

مزید خبریں
سری نگر۔20مارچ (اے پی پی):غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت حریت رہنماوں اور کارکنوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے ان کی جائز جدوجہد سے دستبردارکرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ہفتہ کو سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت حریت رہنماوں اور ان کے اہل خانہ کوڈرانے اور دھمکانے کے لئے اپنی عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کا استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی عدالتیں تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر طلب کررہی ہیں اور دوسری طرف بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے حریت پسند کشمیریوں کی جائیداد یں ضبط کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتے اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔دہلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو 18 سال قبل درج کئے گئے جھوٹے مقدمے میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پیش کی گئی ایک تازہ ضمنی چارج شیٹ پر طلب کرلیاہے۔
پٹیالہ ہائو س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے 2005 میں درج کئے گئے منی لانڈرنگ کے ایک جھوٹے کیس میں ڈاکٹر بلقیس شاہ کو سمن جاری کئے ہیں۔ادھر کرگل ، سلیسکوٹ ، دراس ، کھانڈی ، شاکر اور لداخ کے دیگر علاقوں میں ہزاروں لوگوں نے آر ایس ایس کے آلہ کار وسیم رضوی کے توہین مذہب اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے رضوی کی تصاویر نذرآتش کیں اور اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وسیم رضوی نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں قرآن پاک کی 26 آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اپنے بھائی آغا سید مہدی الموسوی کو انکی شہادت کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا مہدی کی شہادت کی برسی پر 26 مارچ کو بڈگام میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسلاملک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیامیں امن وترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے خطے میں دیر پاامن کی خاطر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دے۔برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن میری ارینا نے کہاہے کہ یورپی یونین کو آزاد تجارتی معاہدے کی صورت میں بھارت کے ساتھ اپنے وسیع معاشی تعلقات استوار کرنے سے پہلے وہاں درپیش انسانی حقوق کی صورتحال کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے یورپی پارلیمانی کمیشن اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ایک مشترکہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انسانی حقوق کے بھارتی ریکارڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے بھارتی سماج میں نفرت کے بیج بوئے ہیں او ر بڑے پیمانے پر اپنے مخالفین کو گرفتار کیا ہے۔
میری ارینا نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کی شرائط میں انسانی حقوق شامل ہیں اوراقوام متحدہ نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں دو رپورٹیں جاری کی ہیں۔








