بھارت خطہ میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کاسیمنیار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ایوان صدر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کو …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ایوان صدر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے اور وادی کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ 70 سالہ دیرینہ ہے اور مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جا سکتا ہے۔ گنڈاپور نے کہا کہ 70 برس سے بھارتی افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جبکہ گزشتہ 70 برس میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا، اب تک پیلٹ گن کے استعمال سے 30 ہزار سے زائد کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے اور انہیں آئے روز مظام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت خطہ میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، بھارتی حکومت ہندو انتہاءپسند نظریہ پر عمل پیرا ہے۔