منشیات فری لاہور ہمارا مشن ہے،کریک ڈائون جاری رہے گا، سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ منشیات فری لاہور ہمارا مشن ہے،کریک ڈائون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ منشیات فری لاہور ہمارا مشن ہے،کریک ڈائون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو کیفر ِ کردار تک پہنچایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ترجمان کے مطا بق رواں سال منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون میں 6084 ملزمان کو گرفتارکر کے 5870 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2200 کلو چرس،720 کلو آئس،113 کلو ہیروئن،439 کلو بھنگ،53 کلو افیون اور25 ہزار لیٹر سے زائد شراب قبضے میں لی گئی ہے۔

مزید خبریں