اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، ڈاکٹرز کی حاضری اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، نرسری، ڈائیلسز وارڈ اور رحمت اللعالمین بلاک سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

سرگودھا۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، ڈاکٹرز کی حاضری اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی، بچہ وارڈ، نرسری، ڈائیلسز وارڈ اور رحمت اللعالمین بلاک سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، دستیابی اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا جبکہ ایمرجنسی سروسز، سکیورٹی انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بھی چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی، انکی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے حوالے سے دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور ایمرجنسی سروسز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نصب فائر ہائیڈرنٹس کی فعالیت اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔اسسٹنٹ کمشنراحمدشیرگوندل نےہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائی جائے ، مریضوں کومعیاری طبی سہولیات اوربروقت علاج معالجےکی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے،ایمرجنسی سروسز کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی،سکیورٹی سمیت تمام انتظامی امورکو مؤثر بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر سیفٹی آلات اور ہائیڈرنٹس کی فعالیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو محفوظ ماحول میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل خواجہ، ڈپٹی ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔