9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

پشاور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت جج ولی محمد کی چھٹیوں کے باعث 28 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔کیس کے تفتیشی افسر خوشحال خان عدالت میں پیش ہوئے اور چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرادیا۔

چالان میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل 28 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے چالان جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔

عدالت نے اس وقت تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کے نام بھی شامل کیے گئے تھے۔

مزید خبریں