لیسکو میں مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام مالی معاملات مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت انجام دیے جاتے ہیں
کمپنی کے تمام مالی معاملات میں شفافیت، اور قومی خزانے کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے،لیسکو چیف

مزید خبریں
لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):لیسکو میں مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام مالی معاملات مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت انجام دیے جاتے ہیں۔ کنٹریکٹ پر تعینات اعلی افسران سمیت تمام ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر قابلِ اطلاق مالی واجبات سے انکم ٹیکس کی کٹوتی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ قوانین اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہے۔لیسکو میں تنخواہوں کے تعین اور ان سے متعلقہ ٹیکس معاملات میں نافذالعمل قوانین و ضوابط کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ٹیکس کی کٹوتی اور ادائیگی کے عمل میں قانونی تقاضوں کی پابندی، مالیاتی شفافیت اور قومی خزانے کے مفادات کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
لیسکو انتظامیہ مالی معاملات میں شفافیت، جواب دہی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے۔ کمپنی کے مالی امور میں درستگی اور شفافیت کو برقرار رکھنا ادارے کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ لیسکو اپنے صارفین اور عوام الناس سے گزارش کرتی ہے کہ ادارے سے متعلق کسی بھی معلومات کے حصول اور تصدیق کے لیے کمپنی کے مستند اور سرکاری ذرائع سے رجوع کریں، تاکہ دیگر ذرائع پر گردش کرنی والی غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات کی تشہیر سے بچاجا سکے۔سی ای او لیسکو نے کہا کہ کمپنی کے تمام مالی معاملات میں شفافیت، قانون کی پاسداری اور قومی خزانے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








