بیجنگ۔ 05جنوری (اے پی پی)بھارت سرحدی تنازعات پر چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے اقدامات سے گریز کرے۔ یہ بات چینی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ڈوکلم سرحدی تنازعہ حل ہوجانے کے بعد دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی رواں سال کے آغاز میں …
بھارت سرحدی تنازعات پر چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے اقدامات سے گریز کرے، چینی اخبار کی رپورٹ

مزید خبریں
بیجنگ۔ 05جنوری (اے پی پی)بھارت سرحدی تنازعات پر چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے اقدامات سے گریز کرے۔ یہ بات چینی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ڈوکلم سرحدی تنازعہ حل ہوجانے کے بعد دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا لیکن بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی رواں سال کے آغاز میں اس سرحدی علاقے کے دورہ کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ممکنہ اقدام پر چین کی تشویش بجا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں اس معاملہ پر نہایت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔








