بھارت سے 700 سے زائد سکھ یاتری گرو ارجن دیو جی(جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کے لیے 10 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق یاتریوں کا استقبال کریں گے
بھارت سے 700 سکھ یاتری جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کےلئے10 جون کو پاکستان پہنچیں گے
لاہور۔9جون (اے پی پی):بھارت سے 700 سے زائد سکھ یاتری گرو ارجن دیو جی(جوڑ میلہ) کی تقریبات میں شرکت کے لیے 10 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔ترجمان کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایت پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔سکھ یاتری 10 روزہ قیام کے دوران ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، کرتارپور اور ڈیرہ صاحب سمیت مقدس مقامات کی یاترا کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق گرو ارجن دیو جی کی مرکزی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوگی۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے کہا ہے کہ یاتریوں کے لیے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور لنگر کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے 700 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں ،اوردنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے قیام کے دوران طبی سہولیات کے لیےخصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ریسکیو 1122کی 2 ایمبولینس یاتریوں کے ہمراہ موجود رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کی میزبانی کو اعزاز سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ سکھ یاتری 19 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوں گے۔









