بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت نے دہشتگردی کی مذمت کی آڑ میں دہشتگردی کو اپنی ریاستی پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے، بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری(اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت نے دہشتگردی کی مذمت کی آڑ میں دہشتگردی کو اپنی ریاستی پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے، بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے سامنے تجاویز محض غیر سنجیدہ اور بے بنیاد الزامات کا پلندہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھارتی تحریک کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1267ویں پابندیوں کی کمیٹی داعش اور القاعدہ سے متعلق ہیں جس نے بھارتی بے بنیاد اور غیر سنجیدہ الزامات کو مسترد کردیا ہے جو بھارت کی جانب سے اپنے متعصبانہ قومی اور سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لگائے گئے تھے اور بھارتی تجاویز کا کوئی میرٹ نہیں تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply