سرینگر ۔ 11 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میںجس بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہر ہ کر رہا ہے اسکی مثال دنیا میں کہیں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث نہتے کشمیریوں کا خون مسلسل بہا رہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی …
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہاہے، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 11 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میںجس بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہر ہ کر رہا ہے اسکی مثال دنیا میں کہیں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث نہتے کشمیریوں کا خون مسلسل بہا رہا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں پلوامہ کے علاقے پدگام میں نہتے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور کم عمر لڑکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوجیوں نے دراصل اپنے سربراہ بپن راوت کے حالیہ بیا ن کو عملی جامہ پہنایا ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ مجاہدین کی حمایت میں سڑکوں پر آنے والو ں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ سید علی گیلانے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں بری طرح سے ناکام ہوا ہے لہذا وہ نہتے کشمیریوں کو اپنی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔








