بھارت میں 7بسوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک، 50 زخمی

نئی دہلی ۔16دسمبر (اے پی پی):بھارت میں شدید دھند کے باعث ایکسپریس وے پر 7بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔شنہوا کے مطابق حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی علی الصبح دہلی ۔آگرہ ایکسپریس وے پر ضلع متھرا میں پیش آیا۔ تصادم کے بعد کئی …

نئی دہلی ۔16دسمبر (اے پی پی):بھارت میں شدید دھند کے باعث ایکسپریس وے پر 7بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔شنہوا کے مطابق حادثے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی علی الصبح دہلی ۔آگرہ ایکسپریس وے پر ضلع متھرا میں پیش آیا۔

تصادم کے بعد کئی بسوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جل کر ہلاک ہو گئے، جبکہ درجنوں مسافر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات میں اضافے کا امکان ہے۔