بھارت نے فوجی طاقت کے بل پرجموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر۔14فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کو حق خود اردیت کے مطالبے کی پاداش میں بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد …

سرینگر۔14فروری (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر جموںوکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کو حق خود اردیت کے مطالبے کی پاداش میں بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری صرف اپناپیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں لیکن بھارت نے انہیں اس حق سے محروم رکھ کر یرغما ل بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران لاکھوںکشمیریوں کو شہید کیا اور ہزاروں خواتین کی بے حرمتی کی ۔ مولوی بشیر احمد نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبرو استبداد کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اور قابض فورسز کیطرف سے روز بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور بھارتی فورسز کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔