ملتان ۔02جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوںکے حقوق سلب کئے جارہے ہیں،بھارت طاقت کے نشے میں دھت ہے اوراس نے مسلمانوں پرمتنازع شہریت قانون کی آڑمیں مظالم کی انتہاکردی ہے ۔ان پرنئے قوانین مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت شاہ رکن الدین عالم ؒکے عرس مبارک کے دوسرے روزدنیا بھرسے آئے ہوئے ہزاروں زائرین اورعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے …
بھارت نے متنازع شہریت قانون کی آڑمیں مسلمانوں پرمظالم کی انتہاکردی، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔02جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوںکے حقوق سلب کئے جارہے ہیں،بھارت طاقت کے نشے میں دھت ہے اوراس نے مسلمانوں پرمتنازع شہریت قانون کی آڑمیں مظالم کی انتہاکردی ہے ۔ان پرنئے قوانین مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت شاہ رکن الدین عالم ؒکے عرس مبارک کے دوسرے روزدنیا بھرسے آئے ہوئے ہزاروں زائرین اورعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدم شاہ محمودقریشی نے مزیدکہاکہ کشمیروںکے خلاف محاصرے کوآج 150دن ہوگئے ہیں وہ گھروں میں قیدہیں ،گھرمیں لاش ہے اورباہرکرفیوجنازہ بھی وہ چھپ کراداکرتے ہیں ۔جامع مسجدمیں نمازجمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں۔دوسری طرف کنٹرول لائن پربھارتی فوجی نہتے شہریوں پرفائرنگ کررہے ہیں اوراب تک ان کی فائرنگ سے 210افرادشہیدہوچکے ہیں لیکن بھارت خودان تمام اقدامات سے مکررہاہے۔انہوںنے کہاکہ میں آج ہی اخبارمیں پڑھ رہا تھاکہ ہندوستان میں گیارہ ریاستیںایسی ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان کے بنائے ہوئے شہریت کے متنازع قانون پرعملدرآمدنہیں ہونے دیں گے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بعض ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اوروہ پاکستان کو کمزورکرناچاہتی ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ بزرگان دین نے اس خطے میں اسلام کی شمع روشن کی اوراپنی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو مسخرکیا۔انہوںنے کہاکہ حضرت شاہ رکن الدین عالمؒنے اپنی تعلیمات کے ذریعے امن ،محبت اورقنات کادرس دیا۔ بزرگان دین تقویٰ پریقین رکھتے تھے۔تقویٰ کی ایک حالت ظاہری اورایک پوشیدہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ حضرت شاہ رکن الدین عالمؒکے فیض سے لوگوںکے دکھ دورہوئے ان کی مشکلیںآسان ہوئیں اوران کی مرادیںپوری ہوئیں۔آج بھی دوردرازعلاقوں اورممالک سے لوگ یہاں حاضری دینے کے لئے آتے ہیں اوران کی مرادیںپوری ہوتی ہیں ۔حضرت شاہ رکن الدین عالمؒسمیت تمام بزرگان دین کا فیض آج بھی جاری ہے۔ اس موقع پرانہوںنے اسلام کی سر بلندی ،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعاکرائی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اوردین اسلام کے خلاف سازشیں ضرورناکام ہوںگی ۔پاکستان اسلام کاقلعہ ہے اوراللہ کی رحمتیں ہمارے شامل حال ہیں ۔عرس کے دوسرے روزنامورعالم دین صاحبزادہ سعید احمد فاروقی ،مسلم انسٹیٹیوٹ اسلام آبادکے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک ،مخدوم زین قریشی ،حضرت پیرعلامہ خالق سلطان ،حضرت پیرمقبول احمد ہاشمی ،ڈاکٹرمحمد صدیق قادری اورمخدوم زوہیب حسن گیلانی نے بھی شرکت کی ۔عرس کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔قلعہ قاسم باغ پرگاڑیاںلے جانے کی اجازت نہیں تھی ۔مزارکے باہر واک تھروگیٹ نصب کئے گئے تھے اورکسی بھی شخص کو تلاشی کے بغیراندرجانے کی اجازت نہیںتھی۔ریسکیو1122،محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی اس موقع پرانتظامات میںمصروف رہیں۔








