بھارت نے5 اگست کا اقدام اٹھا کر عالمی اداروں‘ اپنے آئین اور اپنی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے5 اگست کا اقدام اٹھا کر عالمی اداروں، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں، اپنے آئین اور اپنی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر کے لوگوں سے گاندھی اور نہرو نے جو وعدے کئے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے5 اگست کا اقدام اٹھا کر عالمی اداروں، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں، اپنے آئین اور اپنی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر کے لوگوں سے گاندھی اور نہرو نے جو وعدے کئے ہوئے تھے وہ ان کے بھی خلاف گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سیکولر آئین کا دعویٰ کرتا رہا ہے، اب تک یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ہندوستان سب کا ہے، ان کے اس حالیہ فیصلے نے اس سیکولر ازم کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت نے 5 اگست کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہندوستان صرف ہندوﺅں کا ہے اور باقی سب دوسرے درجے کے شہری ہیں۔

مزید خبریں