ملتان ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک سمیت پاکستان کے دشمن ملک کے کیخلاف سازشیں کررہے ہیں، ہم پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ملک میں فرقہ واریت کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہمیں دشمن کی سازشوں کوسمجھنا چاہیے اور متحد ہوکر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کے موقع پر قومی زکریا کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک سمیت پاکستان کے دشمن ملک کے کیخلاف سازشیں کررہے ہیں، ہم پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ملک میں فرقہ واریت کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہمیں دشمن کی سازشوں کوسمجھنا چاہیے اور متحد ہوکر ان کامقابلہ کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے 781ویں سالانہ عرس کے موقع پر قومی زکریا کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ملک کو آج اتحاد بین المسلمین کی ا شد ضرورت ہے اورمشکل حالات سے نکالنے کیلئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔2019 میں جب پڑوسی ملک نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تواسے منہ کی کھاناپڑی اوروہ دم دباکربھاگا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں امن ،رواداری اور محبتوں کو فروغ دینے کے لیے صوفیاء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیراہونا ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ لوگ دوردراز علاقوں سے اپنا آرام چھوڑ کر روحانی سکون حاصل کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ انہیں محبت کاجو پیغام یہاں سے ملتا ہے وہ کہیں اور سے نہیں ملتا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں کسی کے عقیدے کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔ عقائد کا احترام صوفیاء کرام کی تعلیمات کا مرکزی نکتہ ہے۔ انہوں نے زائرین پر زور دیا کہ وہ اتحاد بین المسلمین کے لیے اپنا کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے بہت نقصان ہوا۔ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان پر شدید دکھ ہے۔زائرین کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ میں پاکستان کے دوردراز علاقوں سے آنے والے زائرین کو عرس کی تقریبات میں خوش آمدید کہتا ہوں۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ آج شرکاء نے ثابت کیا کہ کوئی بھی رکاوٹ عشق کے آڑے نہیں آسکتی اتنی تکلیفوں کے بعد جو اجر ملے گا وہ بہت بڑا ہے،ہمیں فلسفہ عشق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیابھر میںبہت پروٹوکول ملتا ہے لیکن جو محبت اور سکون آپ کی درگاہ سے ملتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیکر حضرت بہائو الدین زکریا کے 781ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ مخدوم زادہ زین حسین قریشی ‘ پیر ظہور قریشی’ سیف قریشی’ سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی’معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری’ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ‘ خواجہ راول معین کوریجہ’دربارچادروالی سرکاری سید علی حسین شاہ’ ملک ظہور مہے ‘ میاں جمیل ‘ سید بابر شاہ ‘ رانا عبدالجبار ‘ شیخ طاہر ‘ خواجہ سلیما ن صدیقی ودیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اس موقع پر حمید نواز قادری برادران نے نعت رسول مقبول و منقبت پیش کیں۔ ممتاز عالم دین فاروق خان سعیدی ‘ ڈاکٹرسعید قادری ،قاری رمضان فیضی ودیگر علماء کرام نے حضرت بہائو الدین زکریا کی خدمات ‘ کردار وتعلیمات پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کے اختتام پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔دریں اثناء عرس کے دوسرے روز24ستمبرجمعرات کودس بجے صبح قومی زکریاکانفرنس کی دوسری نشست منعقدہوگی۔








