بھارت کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

ممبئی ۔ 9 مئی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، لوکیش راہول، شیریاس آئر اور امباتی رائیڈو بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تینوں کھلاڑیوں کو رواں آئی پی ایل میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف …

ممبئی ۔ 9 مئی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، لوکیش راہول، شیریاس آئر اور امباتی رائیڈو بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تینوں کھلاڑیوں کو رواں آئی پی ایل میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

مزید خبریں