اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ پیر کو ”کشمیر میں لوگوں کی حالت زار، خطہ میں بڑا انسانی المیہ“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر …
بھارت کا کشمیریوں پر ظلم حد سے بڑھ چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ پیر کو ”کشمیر میں لوگوں کی حالت زار، خطہ میں بڑا انسانی المیہ“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ کانفرنس سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سیّد فخر امام، مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 50 روز گرز چکے ہیں، لوگ گھروں میں قید ہیں، ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے، بھارت کو کشمیری نہیں صرف کشمیر کی سرزمین چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے، اب بھارت کا کشمیریوں پر ظلم حد سے بڑھ چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں مصروف ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔







