بھارت کورونا وائرس کی وباءکی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،صدر ڈاکٹرعارف علوی

مظفر آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی وباءکی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں سے تعصب آ میز سلوک روا رکھا جا رہا ہے، آ زاد کشمیر حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث یہاں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال قابو میں ہے۔ ان خیالات …

مظفر آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی وباءکی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں سے تعصب آ میز سلوک روا رکھا جا رہا ہے، آ زاد کشمیر حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث یہاں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال قابو میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوآزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر کہی۔ مظفرآباد آ مد پرصدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدرمملکت نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کیا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ صدر پاکستان کو آزادکشمیر میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پوری کوشش رہتی ہے کہ قومی یکجہتی کی فضا قائم رکھی جائے، کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے پورا پاکستان بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان متحد ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان وبا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا بھر میں پاکستان نے نقاب کرتا رہے گا، صدر مملکت نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تعصب آمیز سلوک روا رکھا جارہا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی مثالی ہے اس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آزادکشمیر حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت یہاں صورتحال کنٹرول میں ہے،صدراوروزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مظفرآباد آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں