اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ جواب ملے گا، بھارتی آرمی چیف اپنی غلط فہمی کو دور کرلیں، نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل …
بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ جواب ملے گا، بھارتی آرمی چیف اپنی غلط فہمی کو دور کر لیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا منہ توڑ جواب ملے گا، بھارتی آرمی چیف اپنی غلط فہمی کو دور کرلیں، نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس معمول کے مطابق ہوتا رہتا ہے جس میں مشرقی سرحد پر جو خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اس ساری صورتحال پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، اللہ کے فضل وکرم سے بھارت کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف عزائم کا پاکستان کی طرف سے بھرپور جواب ملے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کو غلط فہمی ہے، وہ اپنی غلط فہمی کو دور کر لیں۔








