اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کر کے خطے کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے کیونکہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے حالیہ بھارتی اقدامات نے اس چہرہ ساری دنیا پر واضح کر دیا …
بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کر کے خطے کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کر کے خطے کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے کیونکہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے حالیہ بھارتی اقدامات نے اس چہرہ ساری دنیا پر واضح کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اومان کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین خالد بن ہلال ناصر المعولی کی سربراہی میں سلطنت عمان کی مجلس شوری کے 10رکنی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان اومان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان برادر ملک اومان کے ساتھ علاقائی ترقی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام پڑوسی اور دوست ممالک سے قریبی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ 5اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کر کے خطے کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 29 روز سے مسلسل کرفیو کے نفا ذ نے کشمیری عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیاہے۔ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔








