بھارت کی پسرلا وینکٹا سندھو کا بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کےویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

ٹوکیو۔14نومبر (اے پی پی):بھارت کی نامور شٹلرپسرلا وینکٹا سندھو بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔33 سالہ کینیڈین بیڈمنٹن سٹار میشل لی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ بھارتی شٹلر پسرلا وینکٹا سندھو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے …

ٹوکیو۔14نومبر (اے پی پی):بھارت کی نامور شٹلرپسرلا وینکٹا سندھو بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔33 سالہ کینیڈین بیڈمنٹن سٹار میشل لی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ بھارتی شٹلر پسرلا وینکٹا سندھو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف جاپان ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم،کماموٹو ، جاپان میں جاری ہیں ۔جاپان کے کماموٹو میں کماموٹو پریفیکچرل جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 33 سالہ کینیڈین بیڈمنٹن سٹار میشل لی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ بھارتی حریف شٹلر پسرلا وینکٹا سندھو کو 21-17میں 16-21 اور17-21سے شکست دے کر نہ صرف ان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کینیڈین حریف کھلاڑی میشل لی کا مقابلہ جنوبی کوریا کی سم یو جن سے ہوگا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔