اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ’ کے 7 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب اور ہماری قومی جرات و عسکری مہارت کا تاریخی دن ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کو پاکستانی شاہینوں …
بھارت ہو یا افغان طالبان رجیم، اینٹ کا جواب پتھر‘ سے دیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے 7 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ’ کے 7 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب اور ہماری قومی جرات و عسکری مہارت کا تاریخی دن ہے۔اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019ء کو پاکستانی شاہینوں نے ازلی دشمن بھارت کی جارحیت کا جو منہ توڑ جواب دیا، اس نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی مربوط کمانڈ، بروقت انٹیلی جنس اور درست ہدف بندی نے ثابت کیا کہ ہماری آپریشنل تیاریاں دشمن سے کہیں برتر ہیں اور اسی مہارت کے باعث دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیا میٹ ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج 7 برس بعد دشمن نئے روپ میں حملہ آور ہو رہا ہے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان رجیم کے تانے بانے آپس میں ملتے ہیں تاہم اب افغان طالبان کی فتنہ انگیزی پر انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے واضح کہا کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود اور قومی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلا شبہ امن کا داعی ہے، مگر کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کا جواب پہلے سے بھی زیادہ موثر اور فیصلہ کن ہوگا۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال جرات اور ان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔








