بھکر۔ 30 اگست (اے پی پی):بھکر میں بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر دو اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ای پولیس ایپ کے ذریعے دوران چیکنگ مختلف اضلاع کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج چیک پوسٹ محمد یونس خان کی نگرانی میں فرزند حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کی پولیس ٹیم نے ای پولیس ایپ کا موثر استعمال کرتے ہوئے عدالتی مفرور ملزم محمد عرفان مقدمہ نمبر 233/17 ضلع ملتان کو گرفتار کر لیا ۔
ایک اور کارروائی میں سمیع اللہ خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اشتہاری ملزم طاہر خان کوتھانہ بن قاسم سندھ کو گرفتار کر لیا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔