بھکر،بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،دو اشتہاری ملزمان گرفتار

بھکر۔ 16 اگست (اے پی پی):بھکر بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ۔ انچارج چیک پوسٹ داجل محمد ارشد سب انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو بذریعہ ای پولیس ایپ گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں اکرام خان اور خوازہ خان شامل ہیں جن کو فزیکلی گرفتار کر کے تھانہ …

بھکر۔ 16 اگست (اے پی پی):بھکر بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ۔ انچارج چیک پوسٹ داجل محمد ارشد سب انسپکٹر کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان کو بذریعہ ای پولیس ایپ گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں اکرام خان اور خوازہ خان شامل ہیں جن کو فزیکلی گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں دوران چیکنگ ملزم محمد طفیل سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔