بھکر،ضلع بھر میں 10 محرم الحرام (یومِ عاشور) کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات

بھکر،ضلع بھر میں 10 محرم الحرام (یومِ عاشور) کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات

بھکر۔ 26 جون (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر ضلع بھر میں 10 محرم الحرام (یومِ عاشور) کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں 140 مجالس، 95 جلوس اور 42 جلسے منعقد ہو رہے ہیں، جن کی حفاظت کے لیے بھکر پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز فورس، وائرلیس سٹاف ، پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب کنسٹبلری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1300 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عزاداروں کی جامع تلاشی اور چیکنگ کے لیے 1000 سے زائد رضاکار (والنٹیئرز) بھی پولیس کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تمام جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سی سی ٹی وی کیمروں، جدید مانیٹرنگ سسٹم، سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مؤثر ناکہ بندی کے ذریعے سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم اور سیف سٹی مانیٹرنگ کے ذریعے تمام جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔