30.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر، کمشنر کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر نے غیر قانونی آئل...

بھکر، کمشنر کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

بھکر۔ 24 مارچ (اے پی پی):کمشنر بھکر کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر نے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز 9 مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں 2 غیر قانونی آئل سیٹ اپ کا سامان موقع پر ضبط کر کے انہیں سیل کر دیا گیا،

جبکہ خانسر روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات منج کی سربراہی میں 4 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں غیر قانونی آئل یونٹس کو قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل دریا خان میں محبوب اقبال ہنجرا اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں بھی کامیاب آپریشن کیا گیاجس کے دوران غیر قانونی آئل یونٹس کو ضبط کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

انچارج سول ڈیفنس سرفراز ہاشمی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر تمام تحصیلوں میں غیر قانونی آئل یونٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنا کر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں