بھکر۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان شہر کی خوبصورتی کیلئے حسب سابق مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے 36چوک پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروا کر دکانداروں کیلئے ایک حدود کا تعین کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تجاوزات کے بعد خالی ہونے جگہ پر شجرکاری بھی کی ان کا کہنا تھا کہ بھکر کے شہری بھکر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر ضلع کو خوبصورت بنائیں ۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے 36 چوک پر پرائس کنٹرول شکایات سیل کا بھی دورہ کیا اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔